وزیراطلاعات ونشریات کی پاکستان میں فیس بک آپریشنل یونٹ کے قیام کی تجویز

وزیراطلاعات ونشریات کی پاکستان میں فیس بک آپریشنل یونٹ کے قیام کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے پاکستان میں فیس بک کے آپریشنل یونٹ کے قیام کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے نفرت انگیز مواد کے تدارک اور ای کامرس کے فروغ کیلئے فیس بک سے تعاون چاہتے ہیں،آزادی اظہار رائے پر پختہ یقین رکھتے ہیں ،ہمارے لئے تشویش کا باعث صرف ناموس رسالت ؐکے منافی و نفرت پھیلانے والا مواد ہے۔گزشتہ روز فیس بک پبلک پالیسی کے نائب صدر سائمن ملنر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھاپاکستان میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فیس بک کیساتھ باقا عدہ تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ، نفرت اور تشدد پھیلانے والے مواد کے تدارک کے حوالے سے ہم مشترکہ خیالات رکھتے ہیں۔ہم نفر ت انگیز مواد پھیلانے والے ذرائع کی نشاندہی کیلئے تعاون کے خواہاں ہیں،ایسے عناصر کیخلاف ہمارے قوائد بڑے واضح ہیں اور پاکستان سمیت عالمی سطح پر اس طرح کے مواد کے تدارک کیلئے پر عزم ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کسی وزیر مشیر کے خلاف ریفرنس فائل ہو گا تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئینی ترمیم کے ذریعے نیب کے اختیارات بڑھانا چاہتے ہیں ، نیب کے لئے اپوزیشن ترامیم کی تجاویز دے گی تو غور کرینگے، تحریک لبیک سے بات چیت کامیاب ہو جاتی تو گرفتاریوں کی نوبت نہ آتی ، معاشرے میں بغاوت نہیں چلتی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کمیٹیاں نہ بننے کی وجہ نون لیگ ہے۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے نون لیگ کا موقف غیر اخلاقی ہے۔ جب موجودہ حکومت ختم ہو تو ہمارے منصوبوں کا آڈٹ کوئی اور کر لے۔ (ن) لیگ کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے مطالبے سے پیچھے ہٹنا چاہیے۔ فواد چودھری نے کہا کہ آئندہ اجلاس تک پرویز خٹک کمیٹیوں کا معاملہ حل کر لینگے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان آئندہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کرینگے۔ جتنی ذمہ داری حکومت کی ہے اتنی ہی اپوزیشن کی بھی ہے۔ اپوزیشن طے کر کے آتی ہے کہ پارلیمنٹ کا بزنس نہیں چلنے دینا۔ پارلیمنٹ میں کسی معاملے کو بحث سے نہیں روکا جا سکتا۔
فواد چودھری

مزید :

صفحہ اول -