مسلم لیگ (ن) امیر ترین جماعت ، شیری رحمن 77کروڑ کیساتھ سرفہرست

مسلم لیگ (ن) امیر ترین جماعت ، شیری رحمن 77کروڑ کیساتھ سرفہرست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اوراراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں، جس کے مطابق پا کستان مسلم لیگ (ن ) سب سے امیر جماعت جس کے اثاثوں کی مالیت 22 کروڑ 21 لاکھ 16 ہزار 406 روپے ، پی ٹی آئی 11 کرو ڑ 64 لاکھ 24 ہزار 836 روپے کی مالک تو پیپلزپارٹی کے اثاثوں کی مالیت 16 کروڑ 52 لاکھ 84 ہزار 423 روپے ،مسلم لیگ( ق) 5 کروڑ 81 لاکھ 480 روپے اور شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ 2 لاکھ 88 ہزار 268 روپے کے اثاثوں کی مالک نکلی ،عمران خان کے اثاثوں کی کل مالیت 3 کروڑ 86 لا کھ،94 ہزار سے زائد ،سینیٹر شیری رحمان 77 کروڑ سے زائد کے اثاثوں کی مالک جبکہ حمزہ شہباز کے اثاثوں کی کل مالیت 41 کروڑ،15 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہے ۔الیکشن کمیشن کی جاری کردہ سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کے مالی سال 2016۔2017 کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی 35 لاکھ 65 ہزار 818 روپے ، تحریک لبیک پاکستان صرف 30 ہزار 250 روپے ،اے این پی 4 کروڑ 17 لاکھ 26 ہزار 350 روپے ، جمعیت علماء اسلام (ف) 2 کروڑ 82 لاکھ 73 ہزار 592 روپے ، جماعت اسلامی 11 کروڑ 6 لاکھ 53 ہزار 978 جبکہ پاکستان عوامی تحریک 19 لاکھ10 ہزار 434 روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں ، دستاویزات کے مطابق مشاہد اللہ خان کے پاس 3 کروڑ ، راجہ ظفر الحق کے 4 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں، سلیم مانڈوی والا 3 کروڑ روپے اور رضا ربانی 10 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، فروغ نسیم 17 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، غلام بلور کے اثاثوں کی کل مالیت 20 کروڑ، 97 لاکھ سے زائد ہے،حمزہ شہباز کی زرعی زمینوں کی مالیت 3 کروڑ 797 توغیر زرعی اراضی کی مالیت 13 کروڑ 64 لاکھ سے زائد ، بینک میں 43 لاکھ 70 ہزار سے زائد کی رقم موجود ہے، برجیس طاہر کے اثاثوں کی کل مالیت 2 کروڑ 78 لاکھ سے زائد ہے توشہریار آفریدی کے اثاثوں کی مالیت 1 کروڑ 59 لاکھ، 98 ہزار 565 روپے ہے۔
اثاثے

مزید :

صفحہ اول -