انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کی اراضی پر تجاوزات، انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ایم ایس جواب سمیت طلب

انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کی اراضی پر تجاوزات، انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف کیس میں انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ایم ایس کو جواب سمیت طلب کر لیا۔درخواست گزار راجہ عبدالرحمن ایڈووکیٹ نے موقف اختیا رکیا کہ ذہنی امراض کے ہسپتال کی اراضی پر قبضہ کر لیا گیااورانتظامیہ کی طرف سے قبضہ واگزار نہیں کرایا جا رہا،ذہنی امراض ہسپتال کے اندر بھی بہت سے مسائل ہیں۔عدالت عالیہ نے ہسپتال کے معاملات کے حل کے لئے پہلے ہی کمیٹی قائم کر رکھی ہے،عدالت نے مئیر لاہور کو بھی عمل درآمد کمیٹی کا ممبر بنا دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -