ڈاکے، چوریاں، شہری نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

ڈاکے، چوریاں، شہری نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا ذرائع کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر سفیان کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 2 لاکھ 30 ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے فیصل ٹاؤن میں 4ڈاکو گھر میں گھس کر حمیداور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر 4لاکھ 70ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ غالب مارکیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے خلیل اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2 لاکھ روپے نقدی و طلائی زیورات،چوہنگ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے وقاص اور فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ 75 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،مغلپورہ ڈاکوؤں نے اسلم اور فیملی سے2 لاکھ 10 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات، راوی روڈمیں ڈاکوؤں نے فراست اور فیملی سے1 لاکھ 10 روپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ نواں کوٹ کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر ارشاد سے 25ہزار اور موبائل فون،گڑھی شاہو سے سلیم سے 17 ہزار نقدی اور موبائل فون۔مصری شاہ سے نعمان سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 30ہزار نقدی اور موبائل فون، نواب ٹاؤن سے ڈاکو گن پوائنٹ پر صادق سے 65 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ گوالمنڈی اور جوہر ٹاؤن سے گاڑیاں اور مزنگ،گارڈن ٹاؤن،بادامی باغ اور لیاقت آبادسے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی