مال اور ہال روڑ پر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز،تجاوزات ہٹانے اورفلیکسز پر پابندی کے حکم پر عملدرآمد رپورٹ طلب

مال اور ہال روڑ پر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز،تجاوزات ہٹانے اورفلیکسز پر ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مال روڑ اور ہال روڑ پر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈزاور تجاوزات فوری طور پر ہٹانے اورمال روڈ پر فلیکسز لگانے پر پابندی کے حکم پر عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ۔عدالت نے قراردیاکہ مداخلت کرنے والوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کے مقدمات درج کئے جائیں۔یہ درخواست مقامی وکیل نے دائر کررکھی ہے جس میں کہا گیاہے کہ مال روڑ پر تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک سست راوی کا شکار ہے ،عدالت تجاوزات کے خاتمے کا حکم جاری کرچکی ہے ،عدالت نے حکم دیا کہ عدالتی حکم پرکسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں جائے گی ،مداخلت کروانے والوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمات درج کئے جائیں ۔دریں اثناء عدالت نے مال روڑ پر فلیکسز لگانے پر پابندی کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کے حوالے سے آج 4دسمبر کو پی ایچ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔عدالتی حکم پر میئر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ،انہوں نے فلیکسز ہٹانے کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی جس پر عدالت نے اس بابت ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ طلب کرلی ۔

مال روڈ عملدرآمد رپورٹ

مزید : صفحہ آخر