ڈولفن فورس کو شہریوں کی گاڑی تھانے میں بند کرنے کا اختیار حاصل ، سی سی پی او لاہورنے رپورٹ پیش کردی

ڈولفن فورس کو شہریوں کی گاڑی تھانے میں بند کرنے کا اختیار حاصل ، سی سی پی او ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائی کورٹ کو آگاہ کیا گیاہے کہ ڈولفن فورس کو شہریوں کی گاڑی تھانے میں بند کرنے کا اختیار حاصل ہے ۔اس سلسلے میں افضال حسین نامی شہری کی درخواست پر سی سی پی او لاہور نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ تھانے ڈیفنس اے میں شہری کی گاڑی بند ہے، ای چالان ادا نہ کرنے پر شہری کی گاڑی بند کی گئی، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کمانڈ کنٹرول سینٹر کی طرف سے وائر لیس پر کال موصول ہونے کے بعد شہری کی گاڑی کو روکا گیااورڈولفن فورس نے وائر لیس پر کال سننے کے بعد گاڑی کو قبضے میں لیا،ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو متعلقہ تھانے میں بند کیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کرکھا ہے کہ ڈولفن فورس کے پاس شہریوں کی گاڑی کو ضبط کرنے کا اختیار نہیں، ڈولفن فورس نے ای چلان ادا نہ کرنے کا الزام لگا کر گاڑی کو ضبط کیا ،گاڑی کا کوئی چلان واجب الادا نہیں ،ڈولفن فورس کے اقدام کو غیر قانونی قراردیا جائے۔
رپورٹ پیش

مزید :

صفحہ آخر -