اینٹی کرپشن کا تھانہ مصطفیٰ آباد میں چھاپہ ،اے ایس آئی رشوت لیتے گرفتار

اینٹی کرپشن کا تھانہ مصطفیٰ آباد میں چھاپہ ،اے ایس آئی رشوت لیتے گرفتار

لاہور( اپنے نمائندے سے) محکمہ اینٹی کرپشن نے تھانہ مصطفی آباد میں چھاپہ مار کراے ایس آئی کو رشوت لیتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کر لیا ، تھانے کے اہلکاروں کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں اینٹی کرپشن ٹیم کودھکے دئیے گئے اور ہیڈ کانسٹیبل کو چھڑانے کیلئے مزاحمت کی گئی ۔شہر ی سائمن جارج نے اینٹی کرپشن کو درخواست دی کہ تھانہ مصطفی آباد کااے ایس آئی عبد الستار اس کے بھائی کو چھوڑنے کیلئے دس ہزار روپے رشوت مانگ رہا ہے ۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کو اس سے آگاہ کیا گیا اجازت لے کر ان کی موجودگی میں تھانہ مصطفی آباد پر چھاپہ مار کر اے ایس آئی کو نشان زدہ نوٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔ اس دوران تھانے کے اہلکاروں کی جانب سے اینٹی کرپشن کی ٹیم کو دھکے دئیے گئے اور ساتھی کو چھڑانے کی کوشش کی گئی تاہم اینٹی کرپشن کی جانب سے اے ایس آئی کو گرفتار کر لیا گیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر محمد احمد کے مطابق ساتھی کو چھڑانے اور دھکے دینے والے اہلکاروں کیخلاف بھی کارروائی کی درخواست دی جائے گی۔

مزید : علاقائی