ڈی آئی جی آپریشنز کااینٹی کرپشن ٹیم پر حملے کانوٹس ،ایس ایچ او سمیت 3اہلکار معطل

ڈی آئی جی آپریشنز کااینٹی کرپشن ٹیم پر حملے کانوٹس ،ایس ایچ او سمیت 3اہلکار ...

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نے تھانہ مصطفی آباد میں اینٹی کرپشن ٹیم پر مبینہ حملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ سمیت 3اہلکاروں کو معطل کر دیا۔مصطفی آبادپولیس کا اینٹی کرپشن ٹیم پر مبینہ حملہ کے حوالہ سے موقف سامنے آگیا۔ایس ایچ او مصطفی آباد علی اجودنے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اینٹی کرپشن کی کسی ٹیم یا مجسٹریٹ پر نہ کسی قسم کا حملہ کیا گیا اور نہ ہی حوالات میں بند کیا گیا۔تھانہ میں محرر عبدالمنان کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کی جانب سے گھسیٹنے اور کپڑے پھاڑنے پر تلخ کلامی ہوئی۔

مزید : علاقائی