تحریک لبیک کے رہنما مولانا عطا اللہ کی نظر بندی کیخلاف درخواست مسترد

تحریک لبیک کے رہنما مولانا عطا اللہ کی نظر بندی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک لبیک سیالکوٹ کے رہنما مولانا عطا اللہ کی نظر بندی کے خلاف دائردرخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو پہلے ڈی سی سیالکوٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ 30نومبر کوڈی سی سیالکوٹ نے مولانا عطا للہ کو نقص امن عامہ کے تحت نظر بند کر دیا ،وکیل نے بتایا مولانا امام مسجد ہیں،سیاسی بنیادوں پر نظر بندی غیر آئینی ہے ،وکیل نے استدعا کی کہ عدالت مولانا عطااللہ کی نظر بندی کے احکامات کالعدم قرار دے ۔عدالت نے وکیل کو دادرسی کے لئے ڈی سی سیالکوٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔

درخواست مسترد

مزید : صفحہ آخر