اولمپیا بلڈر کے چےئرمین میاں محمد اختر کا الخدمت گروپ کی حمایت کا اعلان
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل )ڈی ایچ اے لاہور کے 15دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں الخدمت گروپ کو بڑی حمایت مل گئی ،اولمپیا بلڈر کے چےئرمین میاں محمد اختر کا اپنے ساتھی بلڈر کے ساتھ الخدمت گروپ کے نامزد صدارتی امیدوار میاں طلعت احمد اور ان کے پینل کی حمایت کا اعلان ،ممتاز بلڈر کا اپنی رہائش گاہ پر میاں طلعت احمد اور پینل کے اعزاز میں پُر تکلف عشائیہ ،اس موقع پر فاسٹ کیبل کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد شوکت،میاں جمیل، چودھری گلزار ،میاں فیاض،چودھری نذیر احمد ،چودھری پرویز،راحیل اکرام،میاں شمیم،میاں عرفان کی طرف سے بھی الخدمت گروپ کی حمایت کا اعلان،میاں طلعت احمد کو ڈی ایچ اے کے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے لیے موزوں ترین امیدوار قرار دے دیا،میاں محمد اختر کے عشائیے کے موقع پر الخدمت گروپ کے بانی اور صدارتی امیدوار میاں طلعت احمد نے بلڈرز کی حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میں7سال بعد دوستوں کے اصرار پر الیکشن لڑ رہا ہوں ،ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم کو مثبت انداز میں چلانے کا عزم کرتے ہیں برادری کو مایوس نہیں کریں گے،15دسمبر ڈیلرز دوستوں کا امتحان کا دن ہے ہر ساتھی کو دفتر سے نکلنا ہو گا،میرے ساتھ میرے تمام پینل کی کامیابی کے لیے کوشش ضروری ہے میں اپنے منشور پر عمل درآمد اپنے پینل کے ساتھ کرا سکتا ہوں اس لیے پورے پینل کو کامیاب کرائیں۔
اولمپیا بلڈر