پنجاب پولیس میں اکھاڑپچھاڑجاری،56افسروں کے تقررو تبادلے

پنجاب پولیس میں اکھاڑپچھاڑجاری،56افسروں کے تقررو تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے 56پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تقرری کے منتظر محمد عبدالقادر قمر کو ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی ،ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی سید علی اکبر شاہ کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی،تقرری کی منتظر شائستہ ندیم کو ایڈیشنل ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن لاہور پنجاب ،تقرری کے منتظر عبدالغفار قیصرانی کو اے آئی جی پروکیور منٹ سی پی او پنجاب، وقاص حسن کو اے آئی جی انکوائریز سی پی او پنجاب ،تقرری کے منتظر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)قیصر بشیر مخدوم کو ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ایس پی یو پنجاب ,ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ جھنگ شہریار خان کو پروموشن کے بعد ایس پی ڈسپلن اینڈ انسپکشن فیصل آباد ریجن ، ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن ملتان رضا صفدر کاظمی کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سول لائنز لاہو ر، ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سول لائنز لاہو رمحمد افضل کو ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی راولپنڈی ، اے ڈ ی آئی جی گوجرانوالہ ریجن عبدالقیوم کو ترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فیصل آباد محمد اکمل کو ترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی مدینہ ٹاؤن فیصل آباد، ٹریفک آفیسر جہلم حافظ عطا الرحمان کو ترقی کے بعد ایس پی سیکیورٹی راولپنڈی ،ڈی ایس پی انویسٹی گیشن 1، انویسٹی گیشن برانچ لاہور احسان اللہ چوہان کو ترقی کے بعد اے آئی جی مانیٹرنگ اینڈ کرائم انیلیسس انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور، اے ڈی آئی جی ٹو ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن لاہور امتیاز احمد خان کو ترقی کے بعد ایس پی وی آئی پی سیکیورٹی سپیشل برانچ لاہور، پی ایس اوٹو سی سی پی او لاہور،ڈی ایس پی منصور قمر کو ترقی کے بعد ایس پی وی وی آئی پی سیکیورٹی لاہور، ڈی ایس پی لائسنسگ اینڈ ہیڈ کوارٹرسی ٹی پی راولپنڈی تیمور خان کو ترقی کے بعد سینئر ٹریفک آفیسر راولپنڈی ، ایس ڈی پی او دریا خان بھکر محمد اکرم خان نیازی کو ترقی کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن بھکر ، ایس ڈی پی او کوٹلی ستھیاں راولپنڈی غلام مصطفی گیلانی کو ترقی کے بعد ایس پی سی آئی اے راولپنڈی ، ڈی ایس پی سپیشل برانچ جاوید احمد خان کو ترقی کے بعد ایس پی سپیشل برانچ ڈی جی خان ریجن، ایڈیشنل ایس پی موبائلز لاہور بلال ظفر شیخ کو ایڈیشنل ایس پی ڈولفن اسکواڈ لاہور، ڈی ایس پی ہائی ٹیک کرائم اسکواڈ عاصم افتخار کو ترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز لاہور، ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز لاہورشازیہ سرورکو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن علامہ اقبال ٹاؤن ، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی شاہد نیاز کو ترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی گلگشت ڈویژن ملتان ، ڈی ایس پی لاہور رنگ روڈ اتھارٹی طارق محمود کو ترقی کے بعد ایس پی سیکیورٹی پی ایچ آر ایس پی یو پنجاب ، ڈی ایس پی لیگل 1پی ٹی سی لاہور مسرور احمد راناکو ترقی کے بعد ایس پی پری سروس ٹریننگ ونگ پولیس کالج سہالہ ، ڈی ایس پی 3بٹالین 2پی سی راولپنڈی طاہر بشیر کو ترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی گجرات ، ایڈیشنل ایس پی سول لائنز ڈویژن گوجرانوالہ وقار شعیب انورکو ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سپیشل برانچ سرگودھا شفقت اللہ کو ترقی کے بعد ایس پی سپیشل برانچ سرگودھا ریجن ، اے ڈی آئی جی ڈی جی خان ریجن طاہر مصطفی کو ترقی کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن ڈی جی خان ، ڈی ایس پی آر آئی بی ملتان ریجن نعیم الحسن کو ترقی کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن بہاولنگر، ایس پی انویسٹی گیشن بہاولنگر زبیدہ پروین کو ایس پی ایڈمن فیصل آباد، تقرری کے منتظر محمد ارشد زاہد کو ترقی کے بعد ایس پی آر او سی ٹی ڈی شیخوپورہ،تقرری کے منتظر محمد اشرف کو ترقی کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان ، ایڈیشنل ایس پی صدر راولپنڈی احسن سیف اللہ کو ایڈیشنل ایس پی سی آر او لاہور، ایس پی انویسٹی گیشن منڈی بہاؤالدین خرم شہزاد کو ایس پی ٹیکنیکل سپیشل برانچ پنجاب لاہور، تقرری کی منتظر شاہدہ نورین کو ترقی کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن ساہیوال ، ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا قدوس بیگ کو ایڈیشنل ایس پی صد ر ڈویژن ملتان، ایس ڈی پی او سٹی چنیوٹ جاوید انور کو ترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی پوٹھوہار راولپنڈی ، ایس ڈی پی او صدر اوکاڑ ہ محمد نعیم شاہد کو ترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی صدر فیصل آباد، ایس ڈی پی او حسن ابدال تنویر احمد ملک کو ترقی کے بعدایڈیشنل ایس پی لائل پور ٹاؤن فیصل آباد، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن 3، انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور ، خالد محمود افضل کو ترقی کے بعد ایس پی سیکیورٹی 1، سیکیورٹی ڈویژن لاہور، ڈی ایس پی ایس پی یو محمد طاہر مقصود کو ترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی صدر راولپنڈی ، ایس ڈی پی او صدر پاکپتن سلیم احمد وڑائچ کو ترقی کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ ، ایس ڈی پی او بٹالہ کالونی فیصل آبا د محمد شعیب کو ترقی کے بعد ایس پی ڈسپلن اینڈ انسپکشن ساہیوال ریجن،ڈی ایس پی انٹی کرپشن پنجاب سید محمد عباس کو ترقی کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن پاکپتن ، ڈی ایس پی ٹیکنیکل سپیشل برانچ عرفان عامر کو ترقی کے بعد ایس پی سروے سپیشل برانچ ، ڈی ایس پی پی ایچ پی فیصل آباد فاروق احمد ہنڈل کو ایس پی انویسٹی گیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈی ایس پی آرگنائزد کرائم جہلم راجہ شاہد نذیر کوترقی کے بعد ایس پی پی ایچ پی راولپنڈی ، ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان محمد انور چشتی کو ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملتان، ڈی ایس پی سٹی سی ٹی پی فیصل آباد ممتاز صحرائی کو ترقی کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن چنیوٹ ، ڈ ی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سپیشل برانچ فیصل آباد راشدہ بی بی کو ترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی جھنگ ، ایس پی سیکیورٹی 1,سیکیورٹی ڈویژن لاہور محمد مسعود رضا کو بٹالین کمانڈر 5پی سی لاہور،ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ اسد الرحمان کو ایڈیشنل ایس پی موبائلز لاہور اورایس پی پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا محمد اطہر وحید کو ایس ایس پی ڈسپلن اینڈ انسپکشن کیپیٹل سٹی پولیس لاہورتعینات کیا گیا ہے جبکہ ایس ایس پی ڈسپلن اینڈ انسپکشن کیپیٹل سٹی پولیس لاہورشائستہ ندیم اورایس پی بٹالین کمانڈر 5پی سی لاہور محمو د الحسن گیلانی کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔
تقرر تبادلے

مزید :

علاقائی -