15دسمبر کو خالد محمود اور ان کے پینل کو کامیاب کرائیں گے،طارق محمود بھٹی

15دسمبر کو خالد محمود اور ان کے پینل کو کامیاب کرائیں گے،طارق محمود بھٹی

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے فنانس سیکرٹری ،فرینڈز بزنس گروپ ڈی ایچ اے کے مرکزی رہنما بھٹی برادر کے چیف ایگزیکٹو طارق بھٹی پروفیشنل گروپ کے نامزد امیدوار ڈاکٹر خالد محمود چودھری اور ان کے پینل کو کامیاب کرانے کے لیے میدان میں آ گئے،طارق محمود بھٹی نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ 15دسمبر کو پروفیشنل گروپ تاریخی کامیابی حاصل کر کے گزشتہ3سال سے جاری خدمت کے منصوبوں کے تسلسل کو آگے بڑھائے گا،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر خالد محمود چودھری نے گزشتہ3 سال میں ڈی ایچ اے لاہور کے ڈیلرز کے لیے جو تاریخ ساز خدمات انجام دی ہیں ان کی مثال نہیں دی جا سکتی، میرت پر ان کا ووٹ بنتا ہے،طارق بھٹی نے کہا کہ صدر کے امیدوار ڈاکٹر خالد محمود چودھری اعلیٰ تعلیم یافتہ ہی نہیں با اخلاق ہونے کے ساتھ ساتھ صاف گو اور اصول پرست شخصیت بھی ہیں،اپنی جیب سے خرچ کرنے والے رہنما ہیں،پہلی دفعہ تین سال میں 3اے جی ایم کا انعقاد ،ایسوسی ایشن کے علیحدہ دفتر کا قیام،10سالہ اڈٹ ان کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،خالد چودھری نے 3سال سیکرٹری کی حیثیت سے بہترین منظم ہونے کا ثبوت دیا ہے صدر بننے کے بعد بہتر نتائج دے سکتے ہیں ،طارق محمود بھٹی نے کہا کہ15دسمبر کو خالد محمود چودھری اور ان کے پورے پینل کو کامیاب کرائیں گے ،15دسمبر کو نئے دور کا آغاز ہو گا جو خوشیوں کا دور ہو گا ۔

طارق محمود بھٹی

مزید : صفحہ آخر