سرکاری ریکارڈ جلنے کی انکوائری، ایف آئی آرز اور فرانزک رپورٹ طلب

سرکاری ریکارڈ جلنے کی انکوائری، ایف آئی آرز اور فرانزک رپورٹ طلب

لاہور(نامہ نگار)سرکاری عمارتوں میں لگنے والی آگ اور اہم ریکارڈ جلنے کی تحقیقات کرنے والے ون مین ٹربیونل نے 10سالوں کے دوران ملنے والی شکایات ،ایف آئی آر اور فرانزک ریکارڈ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے 10سالوں کے دوران لگنے والی سرکاری عمارتوں کی آگ کے حوالے سے تحقیقات کرانے کیلئے مقررایڈیشنل سیشن جج محمد اختر بھنگو پر مشتمل ون مین ٹربیونل نے اپنی تحقیقات کے دوران مختلف سوالات سامنے آنے پر آئی جی پنجاب،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور ڈائریکٹر فرانزک لیبارٹری کو مراسلہ بھجوایا ہے۔

مزید : علاقائی