ایڈیشنل سیشن جج صادق صابرکیخلاف انکوائری رپورٹ چیف جسٹس کو پیش ،قصوروار قرار

ایڈیشنل سیشن جج صادق صابرکیخلاف انکوائری رپورٹ چیف جسٹس کو پیش ،قصوروار قرار

لاہور(نامہ نگار خصوصی)سرکاری رہائش گاہ کے باوجود ہاؤس رینٹ لینے والے ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف انکوائری رپورٹ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد انوارالحق کو پیش کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق شکایت موصول ہونے پر ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے اس معاملے کی انکوائری کی۔ایڈیشنل سیشن جج صادق مسعود صابر 2015ء سے 2018ء تک محکمہ لائیو سٹاک کے جوڈیشل ممبر رہے۔اس دوران سرکاری رہائش گاہ کے باجود وہ ہاؤس رینٹ بھی لیتے رہے اور اس مد میں انہوں نے 35لاکھ روپے وصول کئے۔انکوائری رپورٹ میں انہیں قصور وار قراردیتے ہوئے رپورٹ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو پیش کردی گئی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج

مزید : صفحہ اول