وزیر خزانہ نے استعفیٰ دیا نہ دینے کا فیصلہ کیا ، ترجمان

وزیر خزانہ نے استعفیٰ دیا نہ دینے کا فیصلہ کیا ، ترجمان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے نہ استعفی دیا ہے نہ ہی دینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خزانہ کا عبد الرزاق داود یا کسی اور سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔ پیر کو ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق صحت مند بحث پارٹی کلچر کا حصہ ہے، بحث ہوتی رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کے استعفے کی افواہ بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے اڑا رہے ہیں۔ وزیر خزانہ کا عبد الرزاق داود یا کسی اور سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔ دریں اثناں وزیر اعظم کے مشیر برائے میڈیا افتخار دورانی نے بھی کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر کے مستعفی ہونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں وزیر خزانہ اسد عمر نے نہ استعفی دیا ہے نہ ہی دینے کا ارادہ کیا ہے ۔

ترجمان

مزید : صفحہ اول