ایس پی صدر ڈویژن کی قبضہ مافیا کیخلافجوہر ٹاؤن میں کھلی کچہری
لاہور(کر ائم رپورٹر) ایس پی صدر ڈویژن علی رضا کی قبضہ مافیا کے خلاف شکایات پر جوہر ٹاؤ ن میں کھلی کچہری میں سینکڑوں شہری داد رسی کے لیے پہنچ گئے۔کھلی کچہری میں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز بھی کھلی کچہری میں موجود سینکڑوں متاثرین کھلی کچہری میں پہنچے۔ایس پی صدر نے شہریوں کی شکایات سنیں اور ایس ایچ اوز کو فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کیے۔ایس پی علی رضا نے متاثرین سے کہا کہ منشاء بم سمیت دیگر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی ہو گی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ان کہ جگہوں گھروں اور دکانوں پر سالہاسال سے قبضہ مافیا براجمان ہے پولیس کوئی کارروائی نہیں کرتی۔