چین کا پاکستان کی جانب سے سکھ یاتریوں کیلئے کرتارپور راہداری بنانے کا خیرمقدم

چین کا پاکستان کی جانب سے سکھ یاتریوں کیلئے کرتارپور راہداری بنانے کا ...

بیجنگ (مانیٹر نگ ڈیسک)چین نے پاکستان کی جانب سے سکھ یاتریوں کیلئے کرتارپور راہدری بنانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ چینی وزرات خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت دونوں جنوبی ایشیا کے اہم ممالک ہیں اور ہم دونوں ممالک کے درمیان مثبت رابطے سے خوش ہیں۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت مستحکم تعلقات علاقائی اور بین الاقوامی امن و ترقی کیلئے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مضبوط روابط اور مذاکرات کیلئے مخلصانہ امید رکھتے ہیں۔

چین

مزید : صفحہ اول