ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر لاہور رائے مشتاق نے چارج سنبھال لیا

ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر لاہور رائے مشتاق نے چارج سنبھال لیا

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن آفس سیشن کورٹ جام صلاح الدین نے اپنے عہدہ کا چارج چھوڑ دیا ہے نئے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر لاہور رائے مشتاق نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔سیشن عدالت پراسیکیوشن افس میں ڈپٹی پراسیکیوٹرز نے رائے مشتاق کو مبارک باد دی اور ان کو گل دستہ پیش کیا۔

کئے،ڈپٹی پراسیکیوٹر امانت علی بھٹی، ملک امحد، ، ملک جاوید، زبیر مویل، میاں عمران، عباس قریشی، اور اسسٹنٹ ڈپٹی پراسیکیوٹر چوہدری امجد سمیت دیگر نے نئے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کو مبارک باد دی ان کی امد پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا رائے مشتاق کی تعیناتی سے افس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ہم سابقہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جام صلاح الدین کی وجہ سے بہت پریشان تھے ،انہوں نے کہا کہ جام صلاح الدین نے چارج چھوڑ دیا ہے ،انہوں نے جام صلاح الدین ڈپٹی کے تبادلے باقاعدہ تحریک چلائی تھی ،انہوں نے کہا کہ نئے تعینات ہونے والے رائے مشتاق ایماندادار افسر ہیں ان کی آمد پر وہ خوش ہیں۔

مزید : علاقائی