میجر(ر) علی محمد ملک کا ریلیٹرز کے صدارتی امیدوار ابو بکر بھٹی کی حمایت کا اعلان

میجر(ر) علی محمد ملک کا ریلیٹرز کے صدارتی امیدوار ابو بکر بھٹی کی حمایت کا ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل )ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے پہلے سیکرٹری جنرل ڈی ایچ اے کے ممتاز رئیل اسٹیٹ ایجنٹس علیز انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو میجر(ر) علی محمد ملک نے 15دسمبر کے الیکشن میں تبدیلی کا اعلان کر دیا،دیرینہ گروپ کو خیر باد کہہ دیا،ڈی ایچ اے ریلیٹرز کے صدارتی امیدوار ابو بکر بھٹی اور پینل کی حمایت کا اعلان ،باریاں لینے کا ڈرامہ ختم ،نوجوانوں کو موقع دینے کا وقت ہے ،میجر علی محمد نے روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ ایسوسی ایشن کے قیام سے آج تک اس کے حقیقی مقاصد سے صرف نظر انداز کیا جا رہا ہے ایک دفعہ میاں طلعت احمد،دوسری دفعہ میجر رفیق حسرت ،ایک دفعہ میاں طلعت دوسری دفعہ میجر جاوید ضمیر،ان احباب نے آپس میں باریاں تقسیم کر رکھی ہیں،میں ڈی ایچ اے ریلیٹرزکے منشور سے متاثر ہوا ہوں بڑی سوچ بچار کے بعد نئی نسل کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،ابو بکر بھٹی با صلاحیت نوجوان ہے اس نے جو نوجوانوں کا پینل تشکیل دیا ہے وہ بھی بہت اچھا ہے تمام امیدواران پڑھے لکھے اور کچھ کرنے کا جذبہ رکھنے والے ہیں۔

میجر(ر) علی محمد

مزید : صفحہ آخر