ملت پارک سے نوجوان کی لاش برآمد قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے

ملت پارک سے نوجوان کی لاش برآمد قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے

لاہور(کر ائم رپورٹر) ملت پارک کے علاقے سے 22 سالہ نوجوان علی حیدر پرسرار طور پر ہلاک ہو گیا ،پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ضروری کارروائی کے بعدورثا کے حوالے کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ ملت پارک کے علاقے تیسرے گول چکر میں 22 سالہ نوجوان کو مردہ حالت میں دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع کی ۔ متوفی کے والد اسلم کا کہنا تھا کہ اس کا بیٹا علی حیدر نشے کا عادی تھا۔

وہ روز صبح گھر سے نکل جاتا تھا اور نشے کرنے کے بعد گھر واپس آتا تھا اس کی موت نشہ اور سردی کے باعث واقع ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی