اینٹی کرپشن لاہورنے بڑے مگر مچھوں کیخلافشکنجہ کس لیا

اینٹی کرپشن لاہورنے بڑے مگر مچھوں کیخلافشکنجہ کس لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر اینٹی کرپشن لاہور نے بڑے مگر مچھوں کے خلاف شکنجہ کس لیااینٹی کرپشن لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور شاہ رخ نیازی نے اربوں روپے کی انڈسٹریز پر قبضہ کرنے والے مافیا کے خلاف کارروائی کیلئے ڈی سی لاہور کو خط لکھ دیا۔ سرکاری زمنیوں کی بندر بانٹ اور لینزنگ کی آڑ میں غیرقانونی طور پر کمرشل جائیدادیں استعمال کرنے اور اس کی اجازت دینے والے بیورو کریٹس بھی اس کارروائی کی زد میں آئینگے مزید معلوم ہوا ہے کے4 سالوں سے دو نجی انڈسٹریز کی لیزنگ ختم ہونے کے باوجود مالکان نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا۔ انڈسٹریز چھ سو سے زائد کینال پر بنی ہوئی ہے۔ جن کا ماہانہ کرایہ کروڑوں روپے بنتا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور اینٹی کرپشن لاہور شاہ رخ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو خط میں واضح طور کہا گیا ہے کہ ان انڈسٹریز سے فوری طور پر ریکوری اور خالی کرایہ جائے۔

مزید :

علاقائی -