پستول صاف کرتے بہنوئی سے گولی چل گئی ،سالی جاں بحق

پستول صاف کرتے بہنوئی سے گولی چل گئی ،سالی جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ سٹی رائیونڈکے علاقہ میں بہنونی کے ہاتھوں گولی چل جانے سے سالی جاں بحق ہوگئی۔بتایا گیا ہے مقتول خدیجہ کا بہنوئی محمد اسلم اپنا پسٹل صاف کررہا تھاکہ اچانک گولی چل گئی جس پر 15سالہ خدیجہ کو فوری طور پر جنرل ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے جاں بحق ہوگئی۔ تھانہ سٹی رائیونڈ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔

مزید : علاقائی