تفتان بارڈر پرایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار 105پاکستانیوں کو لیویز کے حوالے کردیا

تفتان بارڈر پرایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار 105پاکستانیوں کو لیویز کے حوالے ...

دالبندین(این این آئی) تفتان بارڈر پرپیر کو ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار105پاکستانی باشندوں کو لیویز کے حوالے کردیا۔ لیویز کے مطابق یہ افراد غیرقانونی طور پرایران میں داخل ہوئے تھے اور روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپی ممالک جانا چاہتے تھے جنہیں ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرکے تفتان بارڈر پرلیویز کے حوالے کردیا۔ لیویز نے گرفتار افرا د سے تفتش شروع کردی۔

تفتان بارڈر

مزید : صفحہ آخر