مقبوضہ کشمیر،قابض فوج کی جارحیت کا سلسلہ تھم نہ سکا،نہتے کشمیریوں پر فائرنگ، شیلنگ
سری نگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تھما نہیں ہے، محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر بھارتی فورسز نے فائرنگ کی، پیلٹ اور آنسو گیس کے شیل برسائے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے محاصرے اور گھر گھر تلاشی کا جبری عمل شروع کیا تو وہاں کے مکین گھروں سے نکل آئے۔مظلوم کشمیریوں نے قابض فوج کے ظالمانہ اقدام کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے۔جس پر مشتعل ہو کر بھارتی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی، پیلٹس(چھرے)اور آنسو گیس کے شیل برسائے۔ظالم بھارتی فورسز نے اپنی بربریت کی کارروائی کے دوران ایک گھر کو بھی تباہ کر دیا۔مقبوضہ کشمیر پر قابض انتظامیہ نے علاقے میں سڑکیں اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔
بھارتی فائرنگ