بغیر ہیلمٹ 11سو 94موٹر سائیکل ڈبل سواروں کے چالان

بغیر ہیلمٹ 11سو 94موٹر سائیکل ڈبل سواروں کے چالان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) عدالتی احکامات کی من و عن پاسداری کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کے عملی اقدامات دیکھنے میں آئے،بغیر ہیلمٹ سیکنڈ سیٹر کا مال روڈ پر داخلہ روکنے کیلئے مختلف انٹری پوائنٹس پر بیرئیر لگا ئے گئے،سٹی ٹریفک پولیس نے فرنٹ رائیڈر کو ہیلمٹ پہننانے کیلئے اپنائی جانے والی حکمت عملی کو ہی جاری رکھا،بغیر ہیلمٹ سیکنڈ سیٹر کیلئے ابتدائی طور پر مال روڈ سے سختی کا آغاز کیا، مال روڈ پر فرسٹ شفٹ کے دوران 1194بغیر ہیلمٹ سیکنڈسیٹر جبکہ شہر بھر میں805موٹر سائیکلسٹ کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔
،اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہناتھا کہ چالان کرکے ریونیو اکٹھا کرنا ہمار ا مقصد نہیں بلکہ شہریوں کی زندگیوں کو خطرے سے محفوظ رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
ن کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ کے ساتھ ساتھ دیگر خلا ف ورزیوں پر بھی چالان ٹکٹ جاری کئے جا رہے ہیں۔ سی ٹی او سمیت تما م افسران نے مال روڈ پر بغیر ہیلمٹ کیخلاف کارروائی کا جائزہ لیا اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی حفاظت کیلئے ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔

مزید :

علاقائی -