ڈالر مہنگا ہوگیا،اب ریلوے کرایوں میں بھی اضافہ کریں گے ،شیخ رشید

ڈالر مہنگا ہوگیا،اب ریلوے کرایوں میں بھی اضافہ کریں گے ،شیخ رشید

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے کرائے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرایوں میں اضافہ کریں گے کیونکہ ڈالر مہنگا ہو گیا ہے،25دسمبر کا دن ریلوے کیلئے انقلاب کا دن ہو گا،30دسمبر تک اچھی خوشخبری ملے گی، بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، ، ریلوے اسٹیشنز پر وائی فائی اور ٹریکنگ سسٹم کا آغاز بھی کررہے ہیں، نالہ لئی کا فیصلہ ہو گا سڑک بنے گی، ٹریک بچایا جائے گا۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم 3نئی ٹیرینیں چلانے جا رہے ہیں،ای ٹکٹنگ سے ایک دن میں 8لاکھ70ہزار روپے کمائے،فریٹ ٹرین پر توجہ دے رہے ہیں۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ اول