پولیس 4سال قبل اغواء ہونیوالی لڑکی کا سراغ لگانے میں ناکام

پولیس 4سال قبل اغواء ہونیوالی لڑکی کا سراغ لگانے میں ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ملزم شفیع اور رفیع نے 4ماہ قبل میری بیٹی کو اغوا کرلیا، پولیس ابھی تک بیٹی بازیاب نہیں کرسکی ہے ،متاثرہ خاتون انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئی ۔عدالت میں خورشید بی بی نے اپنی 13 سالہ بیٹی عطیہ کی بازیابی کیلئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم شفیع اور رفیع نے اس کی بیٹی کواغوا ء کیا، تھانہ مناوان کی پولیس ملزمان کوگرفتار نہیں کر رہی ہے،خورشید بی بی نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کیس کی تفتیش تبدیل کی جائے ،اورکیس سی آئی اے کو منتقل کیا جائے ،خورشید بی بی کا کہنا ہے کہ اسے ڈر ہے کہ ملزمان نے اس کی بیٹی کو بد اخلاقی کے بعد قتل کر دیا ہے ،فاضل جج نے سی سی پی او لاہور سے درخواست پر آج 4دسمبر کو جواب طلب کرلیاہے۔

مزید :

علاقائی -