زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر ریکارڈ طلب

زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر ریکارڈ طلب

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر نیب تفتیشی افسر کو (آج) منگل کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ عدالت نے نیب تفتیشی افس کو(آج) منگل کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ وکیل زلفی بخاری نے بتایا کہ نیب نے انکوائری میں شامل نہ ہونے پر نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی۔ نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے بتایا کہ زلفی بخاری دو بار انکوائری میں شامل ہوئے، 6دسمبر کو نیب نے دوبارہ زلفی بخاری کو بلایا ہے، زلفی بخاری6 کمپنیوں کا ریکارڈ نہیں دے رہے، چیئرمین نیب نے 5اکتوبر کو باہر جانے کی اجازت دی۔ جسسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پھر کیا مسئلہ ہے،ایک بار باہر جانے کی اجازت ہے، عدالت نے زلفی بخاری کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ نے ابھی تک جواب نہیں دیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ چیئرمین نیب نے باہر جانے کی اجازت کیوں دی؟ جسٹس عامر فاروق نذے نیب افسر سے مکالمہ کیا آپ خود اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے۔

زلفی بخاری

مزید : صفحہ اول