ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے ،اسد عمر

ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے ،اسد عمر

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے ۔ سفارشات پر عملدرآمد کیلئے انٹرنل ایکشن پلان بنایا جائے ۔ پیر کو وزیرخزانہ کی زیر صدارت ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ اور سیکرٹری داخلہ نے بھی شرکت کی، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی نیکٹا بھی اجلاس میں شریک تھے ۔ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈی جی نیکٹا نے سفارشات پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی ۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے جہانگیر ترین کے ساتھ جھگڑے اور استعفے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔وزیر خزانہ نے کہاکہ استعفے کی خبریں بھی غلط ہیں، میڈیا کو غیرمصدقہ خبریں نشر نہیں کرنی چاہئیں۔

مزید : صفحہ اول