اچھی کارگردگی پر 60اہلکاروں میں تعریفی اسناد اور نقد انعام تقسیم

اچھی کارگردگی پر 60اہلکاروں میں تعریفی اسناد اور نقد انعام تقسیم

لاہور (کر ائم رپو رٹر)عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دوران ڈیوٹی جانوں کا نذرانہ دینے والے اورزخمی ہونے والے افسراور اہلکاروں کو محکمہ پولیس اور قوم سلام پیش کرتی ہے، وطن کی محبت کے جذبے سے لبریز افسر و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور پہلی مرتبہ پنجاب پولیس میں انسپکٹر سے لے کر ایس پی رینک تک کے افسران کی ان کی مرضی کے مطابق تعیناتی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں دو مختلف تقریبات کی صدارت کے دوران کیا۔ صوبے بھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہر کرنے والے 60پولیس افسر و اہلکاروں میں تعریفی اسناد اور کیش ریوارڈ کی تقسیم جبکہ دوسری تقریب رواں ہفتے ڈی ایس پی سے ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے 40افسران سے ملاقات کے بارے میں تھی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پروموشن کے لیے فاسٹ ٹریک پالیسی متعارف کروائی جا رہی ہے۔

، ا س پالیسی کے تحت اعلیٰ تعلیم یافتہ اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی ترقی کو پبلک سروس کمیشن کے ایک ٹیسٹ کے ساتھ مربوط کر دیا جائے گا اور ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو ترقی دی جائے گی ۔آئی جی پنجاب نے بتایا کہ 800انسپکٹرز کی خالی پوسٹوں پر اب تک 342کو ترقی دی جا چکی ہے جبکہ باقیوں کی پروموشن کے لیے بورڈ 4دسمبر کو منعقد کیا جائے گا ۔

مزید : علاقائی