بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء انتخابات لڑنے کیلئے نااہل

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء انتخابات لڑنے کیلئے نااہل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکہ(آئی این پی)بنگلہ دیش کی اپوزیشن رہنما اور سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو آئندہ الیکشن کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا ۔ الیکشن کمیشن نے 3حلقوں سے سابق وزیر اعظم کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے ۔حکام کے مطابق چونکہ وہ بدعنوانی کے2الزامات کے تحت جیل کی سزا کاٹ رہی ہیں، اس لئے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ اس سے قبل ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ کسی الزام کے تحت2سال سے زائد قید کی سزا پانے والا الیکشن نہیں لڑ سکتا ۔
خالدہ ضیاء/ نااہل

مزید :

صفحہ اول -