امریکہ ،چین عبوری تجارتی سمجھوتہ وال سٹریٹ میں سٹاک مارکیٹ تیز
واشنگٹن( اظہر زمان، بیوریوچیف) امریکہ کی جانب سے چین کیساتھ اپنے تجارتی تنازع کے حوالے سے تین ماہ کے عبوری سمجھوتہ کرنے کے بعد وال سٹر یٹ میں سٹاک مارکیٹ کے بلند سطح پر پہنچے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ،ارجنیٹائن میں بیس صنعتی اقوام کی سربراہی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر صدر ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب ژی جنینگ کے درمیان ایک ورکنگ ڈنر کی میز پر یہ معاہدہ طے پایا، وائٹ ہاؤس نے ویک اینڈ میں ہونیوالے مذاکرات کی تفصیل سو موار کو جاری کی ، دنیا کی دوسب سے بڑی معیشتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ سے عالمی معیشت پر برے اثرات مرتب ہورہے تھے اور دونوں ممالک سمیت دنیا بھر کی بڑی بڑی تجارتی کمپنیاں تشویش اور شش وپنج کے دورسے گزر رہی تھیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکہ اور چین کے سربراہوں نے تجا ر تی تنازعہ کو کم از کم تین ماہ التواء میں ڈالنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد توقع ہے دونوں ممالک دائمی سمجھوتہ کرنے میں بھی کامیاب ہوجائیں گے۔ امریکہ اور دو سرے تجارتی شراکت داروں کی رائے یہ ہے چین نے اپنی ٹیکنالوجی کے حوالے سے جو حکمت علمی اختیار کی ہے وہ پرانے طریقہ کار پر مبنی ہے اور جدید تقا ضوں ے مطابق نہیں ہے۔