مریضوں کوبیہوش کرنیوالے ماہرین کی کمی والے اضلاع میں متبادل بندوبست

مریضوں کوبیہوش کرنیوالے ماہرین کی کمی والے اضلاع میں متبادل بندوبست

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر صحت کی ہدایت پر اینستھیزیا(بیہوش کرنیوالے) ماہرین کی کمی والے5 اضلاع میں متبادل بندوبست کردیا گیا ہے۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ ثاقب ظفر نے 4میڈیکل تعلیمی اداروں کو 5ضلعی ہسپتالوں سے منسلک کردیا ۔ اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ کی اینستھی ٹیٹس کی ضرورت پوری کرے گی۔ قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور کے ذمے لودھراں ڈسٹرکٹ ہسپتال ہوگا۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کو ڈی ایچ کیو وہاڑی اور بہاولنگر کے اضلاع سونپے گئے ہیں۔ اسی طرح سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ڈی ایچ کیو ننکانہ میں اینستھی ٹیٹس کی ضرورت پوری کرے گا۔ اینستھیزیا ماہرین کے ڈیوٹی روسٹر کا فیصلہ متعلقہ تعلیمی ادارے کے سربراہ اور ایم ایس کریں گے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ان 5 اضلاع میں اینستھی ٹیٹس کی کمی سے سرجری کا عمل متاثر ہورہا تھا جس پر وزیر صحت پروفیسر یاسمین راشد نے متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اینستھیزیا

مزید : صفحہ آخر