عوام سے کئے خدمت کے وعدے نبھائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

عوام سے کئے خدمت کے وعدے نبھائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام سے کئے خدمت کے وعدے نبھائیں گے، وزیراعظم پاکستان کے عوام کی امیدوں کا محور ہیں، قوم کو حقیقی منزل تک لے کر جائینگے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وفودکیساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری توجہ کا محورپنجاب کا عام آدمی ہے اور ہمارا ہر قدم کمزور لوگوں کو طاقتور بنانے کیلئے اٹھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اہداف کے حصول کے ساتھ نئے پاکستان کے مقاصد بھی پورے کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔اس موقع پروزیراعلیٰ نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے ازالے کیلئے احکامات جاری کئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -