صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات،باہمی امور پر تبادلہ خیال

صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات،باہمی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے نہایت سازگار ماحول اور پرکشش مواقع موجود ہیں جن سے دنیا بھر بالخصوص ترکی سے سرمایہ کاروں کو استفادہ کرنا چاہئے۔ وہ پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفی یرداکل سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے جنہوں نے سوموارکی صبح ان سے ملاقات کی۔ ان کی یہ ملاقات بنیادی طور پر رواں سال اکتوبر میں صدر مملکت کے دورہ ترکی کا فالو اپ تھی۔ صدر نے کہا کہ ترک کمپنیوں نے پاکستان میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان باہمی طور پر مفید گہرے اور تاریخی تعلقات استوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات بھی موجود ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر کے حالیہ دورہ ترکی کے نتیجہ میں باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور مستقبل قریب میں مزید اعلیٰ سطح کے رابطے بھی ہوں گے۔

مزید : صفحہ آخر