موٹاپا کم کرنے کے لئے سورج مکھی اور سویابین کے تیل استعمال کریں

موٹاپا کم کرنے کے لئے سورج مکھی اور سویابین کے تیل استعمال کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹ کے گرد چربی جمع ہونے کا مسئلہ بہت سوں کو درپیش ہوتا ہے جو جم میں کڑی ورزشیں کرنے سے بھی بسااوقات حل نہیں ہوتا۔ اب سائنسدانوں نے اس سے نجات کا ایک انتہائی آسان حل بتا دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق زیادہ تر لوگ پیٹ کی چربی سے بچنے کے لیے مکھن اور گھی کی بجائے سورج مکھی اور سویابین کے تیل کھانا پکانے میں استعمال کرنے لگتے ہیں لیکن سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ پیٹ کی چربی سے نجات کے لیے ناریل کا تیل سب سے بہترین ہے۔ اگر ہم ناریل کے تیل میں کھانا پکانا شروع کر دیں تو اس سے پیٹ کی چربی گھلنا شروع ہو جائے گی اور بغیر ورزش اس سے نجات مل جائے گی۔ یونیورسٹی سینز ملائیشیاء کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 20رضاکاروں پر تجربات کیے۔ انہیں دو گروپوں میں تقسیم کرکے ایک کو 12ہفتے تک ناریل کے تیل میں پکا کھانا کھلایا جاتا رہا جبکہ دوسرے گروپ کے لوگوں کو گھی اور تیل والی خوراک جاری رکھنے کو کہا گیا۔ 12ہفتے بعد جب دوبارہ ان کی پیٹ کی چربی کا معائنہ کیا گیا تو جو لوگ ناریل کے تیل میں پکا کھانا کھاتے رہے تھے ان کی کمر 1.1انچ کم ہو چکی تھی۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ’’اس گروپ کے لوگوں کی معمولات زندگی میں صرف ایک ہی تبدیلی کی گئی تھی اور وہ یہ کہ انہیں ناریل کے تیل میں پکا کھانا دیا جاتا رہا۔ جس کے حیران کن نتائج سامنے آئے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ناریل کا تیل میٹابولزم کو تیز کرتا ہے جس کے نتیجے میں چربی پگھلتی ہے۔ ‘‘

مزید :

صفحہ آخر -