غیرملکی دبئی میں 40کروڑ روپے کی لاٹری جیت گیا
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک غیرملکی نے گزشتہ روز 40کروڑ روپے کی لاٹری جیت لی اور اس نے یہ لاٹری جیتنے سے ایک رات قبل ایسا خواب دیکھا تھا کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یہ غیرملکی محمد سیف عبدالرزاق ہے جو پرتگال کا باشندہ ہے۔ اس نے ابوظہبی بگ ٹکٹ ریفل ڈراء میں 12ملین درہم کی لاٹری جیتی جس کا انعقاد ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیا گیا۔ اس کا لاٹری ٹکٹ نمبر 191331تھا۔لاٹری جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد سیف کا کہنا تھا کہ اس نے گزشتہ رات ہی کو خواب دیکھا تھا کہ اسے اچانک کہیں سے بڑی رقم مل جاتی ہے اور وہ کروڑ پتی بن جاتا ہے۔ اگلے روز ہی اس کا یہ خواب حقیقت کا روپ دھار گیا جب اس نے کروڑوں کی یہ لاٹری جیت لی۔رپورٹ کے مطابق اس ڈراء میں کل 7لوگوں کی لاٹری نکلی جن میں حیران کن طور پر 6بھارتی شہری تھے۔