فیس بک کی دوستی ،میکسیکوکی عزراہل پاکستان کی فاطمہ بن گئی

فیس بک کی دوستی ،میکسیکوکی عزراہل پاکستان کی فاطمہ بن گئی

چیچہ وطنی(نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی)فیس بک کی دوستی رنگ لے آئی ۔ امریکی ریاست میکسیکو کی رہائشی عزرابل چیچہ وطنی کے قصبہ ہڑپہ کے گاؤں 103 سیون آر پہنچ گئی۔ اسلام قبول کرنے کے بعد اسلامی نام فاطمہ رکھا اور ھڑپہ کے ساجد نوا ز ولد محمد نواز سے کورٹ میرج کرلی ، گزشتہ روز ولیمہ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔قبل ازیں دولہا باقاعدہ دلہن لینے کیلئے اپنے ہی ماموں کے گھر بینڈ باجے کیساتھ بارات لے کر پہنچا ،عز یزو اقارب اور دوستوں نے خوب بھنگڑے ڈالے اور مبارکباد دی،اس موقع پر مہمانوں کی طرح طرح کے کھانوں سے تواضع بھی کی گئی۔ فاطمہ کا کہنا ہے وہ پاکستان میں بہت خوشی محسوس کر رہی ہے جبکہ دولہے راجہ شرماتے رہے، اس موقع پر دولہا کے بھائی علی نواز کا کہنا تھا میر ے بھائی نے بہت اچھا کام کیا ہے ایک غیر مسلم کو مسلمان کر کے شادی کی ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے۔

فاطمہ

مزید : صفحہ آخر