قبضہ مافیا کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ،کوئی قانون سے بالاتر نہیں ،شہریار آفریدی

قبضہ مافیا کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ،کوئی قانون سے بالاتر نہیں ...

اسلام آباد (آئی این پی) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، قانون سے بالاتر کوئی نہیں ماضی میں قانون صرف غریبوں کیلئے بنتے تھے۔ پیر کو وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے، ماضی میں قانون صرف غریبوں کیلئے بنتے تھے،قبضہ مافیا کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، قانون سے کوئی بالاتر نہیں،قبضہ مافیا کی معاونت کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہو گی،65کنال اراضی کو واگزار کرایا گیا ہے۔

شہریارآفریدی

مزید : صفحہ آخر