پاکستان دشمنی میں اندھے بھارتی چینل کا ہم وطنوں نے پول کھول دیا

پاکستان دشمنی میں اندھے بھارتی چینل کا ہم وطنوں نے پول کھول دیا

نئی دہلی (آئی این پی )پاکستان دشمنی میں بھارتی ٹی وی چینل اندھا ہوگیا، بغیر تصدیق سدھو کے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کی خبر چلا دی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی شہریوں نے ہی اپنے چینل کے ڈھول کا پول کھول دیا۔دروغ گوئی کی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھو ٹنے اور سچائی سامنے آنے پر بھارتی چینل نے اپنا ٹوئٹ ہی ہٹادیا۔بھارتی ریاست راجستھان میں نوجوت سنگھ سدھو کی ریلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔سدھو خاموشی سے کھڑے دیکھتے رہے ،سوشل میڈیا پر کسی نے کلپ لگایا تو بھارتی ٹی وی کی موجیں لگ گئیں ۔ بھارتی ٹی وی چینل نے اپنے منہ میاں مٹھو بن کر پہلے ٹوئٹ مارا اور پھر چسکا، چٹخارہ لے کر خبر چلادی کیونکہ جتنا مصالحہ تیز ہوگا،منجن اتنا ہی چٹ پٹا ہوگا،لیکن یہ سب جھوٹ تھا،جعلی خبر تھی،گمراہ کرنے کا پورا سامان تھا اور اصول یہ تھا کوئی اصول نہیں،تاہم بھارتی ٹیلیویژن کی اس بغیر سوچے سمجھے پاکستان دشمنی پر اسے اپنے ہی ہم وطنو نے دروغ گو قرار دیدیا۔

مزید : صفحہ آخر