سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کا کوٹہ برابر کیا جائے ،ہوپ کا وزیر مذہبی امور سے مطالبہ

سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کا کوٹہ برابر کیا جائے ،ہوپ کا وزیر مذہبی امور سے ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج پالیسی2019ء کی تیاریوں کے سلسلے میں ہوپ کے مرکزی چےئرمین وحید اقبال بٹ کی قیادت میں بڑے وفد کی وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور ان کی ٹیم کے ساتھ طویل مشاورت، ہوپ کے مرکزی سینئر وائس چےئرمین ندیم اقبال ،سابق چےئرمین ثناء اللہ ،جاوید اختر،اسلام آباد کے چےئرمین ناصر خان،کے پی کے کے چےئرمین کامران زیب،بلوچستان کے سید عبد الرحیم،پنجاب کے چےئرمین رانا شاہد،کراچی کے چےئرمین محمد نذیر،محمد سعید اور دیگر شریک ہوئے ،وفاقی سیکرٹری میاں محمد مشتاق،جوائنٹ سیکرٹری حج زینت حسین بنگش،خالد جاید،حکیم اللہ خٹک ،جمیل الرحمن ،فرید السلام خٹک،عظمت خان اور دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے،ہوپ نے حج2019ء پالیسی کی تیاریوں میں مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے حج2019ء کے لیے نئی مردم شماری کے مطابق حج کوٹہ لینے ،زم زم 5لٹر کی بجائے 10لٹر کرنے،جدہ اور مدینہ ائیر پورٹ پر خواتین کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے لیڈی سٹاف لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے حاجیوں کے لیے عرفات میں اے سی کو لازمی قرار دینے کی درخواست کی ہے ،ہوپ نے حج کوٹہ کی تقسیم ففٹی ففٹی کے حساب سے کرنے اور50والوں کا کوٹہ 90کرنے اور سعودی کی طرف سے نیا کوٹہ آنے کی صورت میں نئی کمپنیوں کو کوٹہ دینے سمیت پرانی کمپنیوں کا کوٹہ بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے،ہوپ کی طرف سے 25نکات پیش کیے جانے کے جواب میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے لمبی فہرست دینے کی بجائے اہم اور ترجیہی نکات کی فہرست دوبارہ بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ موسسہ،سجل،ادلہ ،وزارت الحج سعودیہ کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ نکات بنائے جائیں ،ہوپ اور وزارت مذہبی امور کے ذمہ داران سے مشاورت جاری رکھنے اور 9دسمبر کو ہونے والے ایم او یو سے پہلے ایک میٹنگ 8دسمبر کو سعودی عرب میں کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

ہوپ ملاقات

مزید : صفحہ آخر