پاک سعودی عرب ایگریمنٹ سائن کرنے کیلئے پاکستانی وفد7دسمبر کو جائیگا

پاک سعودی عرب ایگریمنٹ سائن کرنے کیلئے پاکستانی وفد7دسمبر کو جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج2019ء کے لیے پاک سعودی عرب ایگریمنٹ سائن کرنے کے لیے پاکستانی وفد 5دسمبر کی بجائے اب7دسمبر کو جائے گا ،9دسمبر کو پاکستان اور سعودیہ کے درمیان حج2019ء کے معاہدے پر دستخط ہوں گے ،پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کریں گے،وفاقی سیکرٹری میاں محمد مشتاق ،جوائنٹ سیکرٹری حج زینت حسین بنگش،آئی ٹی انچارج حکیم اللہ خٹک وفد میں شامل ہوں گے،میڈیا ڈائریکٹر عمران صدیقی،سیکرٹری وفاقی وزیر کلیم اللہ ڈار بھی جائیں گے ،ہوپ کی طرف سے ہوپ کے مرکزی چےئرمین وحید اقبال بٹ ،سینئر وائس چےئرمین ندیم اقبال وفد میں شامل ہوں گے،ہوپ کے تمام زونل چےئرمین ،سابق مرکزی چےئرمین حاجی ثناء اللہ ،جاوید اختر بھی سعودیہ میں وفد میں شامل ہوں گے ۔

مزید :

صفحہ آخر -