الیکشن کمیشن کا فافن کی عام انتخابات 2018ء کے حوالہ سے جاری رپورٹ پر اطمینان کا اظہار

الیکشن کمیشن کا فافن کی عام انتخابات 2018ء کے حوالہ سے جاری رپورٹ پر اطمینان کا ...

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے فافن کی عام انتخابات 2018ء کے حوالہ سے جاری رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اس کی رپورٹ تمام صوبائی اور ضلعی الیکشن کمشنرز کو بھجوائی جائے گی تاکہ آئندہ عام انتخابات یا ضمنی انتخاب کے دوران ان بے ضابطگیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بیان کے مطابق کمیشن نے فافن کی جاری مشاہداتی رپورٹ کا جائزہ لیا جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے رپورٹ میں نشاندہی کی گئی بے ضابطگیوں کے ازالہ کیلئے تمام صوبائی و ضلعی الیکشن کمشنرز کو رپورٹ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ جائز اور غیر جانبدارانہ انتخابی مشاہدات کا خیرمقدم کرتا ہے اور ایسے مشاہدات کو انتخابی عمل کا حصہ اور انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

اطمینان کا اظہار

مزید : صفحہ آخر