عدلیہ مخالف نعرہ بازی، لیگی خواتین کو شامل تفتیش ہونے کا آخری موقع

عدلیہ مخالف نعرہ بازی، لیگی خواتین کو شامل تفتیش ہونے کا آخری موقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے باہر عدلیہ مخالف نعرہ بازی کے مقدمے میں لیگی خواتین رہنماؤں کو شامل تفتیش ہونے کا آخری موقع دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ثمینہ شعیب اور نورین گیلانی کی عبوری ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ملزمان ثمینہ شعیب اور نورین گیلانی وکیل کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔ملزمان کے اب تک شامل تفتیش نہ ہونے پر جسٹس محسن اختر کیانی نے برہمی کا اظہار کیا۔ ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلان کو شامل تفتیش ہونے کے طریقہ کار کا پتہ نہیں تھا، کچھ مہلت دی جائے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان کو سمجھائیں کہ آخری موقع دیا جا رہا ہے، اگر شامل تفتیش نہ ہوئیں تو عبوری ضمانت خارج کر دیں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت سترہ دسمبر تک ملتوی کر دی۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انھوں نے نواز شریف کی تاحیات نااہلی فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر عدلیہ کے خلاف نعرے لگائے تھے۔ دونوں ملزمان نے عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔
عدلیہ مخالف نعرہ بازی

مزید :

صفحہ آخر -