اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئے تعینات6 اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز اورایک ڈپٹی اٹارنی جنرل نے چارج سنبھال لیا

اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئے تعینات6 اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز اورایک ڈپٹی اٹارنی ...

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئے تعینات ہونے والے چھ اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز اورایک ڈپٹی اٹارنی جنرل نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پہلے سے موجود لاء افسران کو تبدیل کر دیا ہے۔ پہلے سے موجود ایک ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد محمود کو نہیں ہٹایا گیا جبکہ نئے تعینات ہونے والوں میں اشتیاق مہر بان ڈپٹی اٹارنی جنرل، جبکہ محمد اویس قرنی، آفتاب احمد، طاہر محمود، طاہر ملک، مقصود علی اور ثقلین حیدر اعوان کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا ہے جبکہ پہلے سے تعینات ایک اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عتیق الرحمان کیانی کو تبدیل نہیں کیا گیا۔ نئے تعینات ہونے والے لاء افسران نے پیر کے روز اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ

مزید : صفحہ آخر