وزارت مواصلات وتعمیرات کا بلوچ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا فیصلہ

وزارت مواصلات وتعمیرات کا بلوچ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے تاریخی فیصلہ کیا ہے،وزارت مواصلات کے ماتحت ادارے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس میں 22 سو سے زائد بھرتیاں کی جائینگی ،تمام کی تمام آسامیاں بلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں سے پر کی جائیں گی۔وزیر مملکت مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی وزیر اعظم کی ترجیحات میں سر فہرست ہے، وزیر اعظم کی ہدایت اور منظوری سے بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے تاریخی فیصلہ کیا،بلوچستان کے نواجوان تعلیم و صلاحیت میں ملک کے دیگر حصوں سے کسی طور کم نہیں۔

وزارت مواصلات

مزید : صفحہ آخر