سینئرصحافی نورالحسن قاتلانہ حملے میں شہید، کیمرہ مین زخمی

سینئرصحافی نورالحسن قاتلانہ حملے میں شہید، کیمرہ مین زخمی

نوشہرہ کینٹ (آن لائن) نوشہرہ مقامی نیوز ایجنسی، نیوز چینل کے معروف صحافی نور الحسن قاتلانہ حملہ میں شہید جبکہ کیمرہ مین شدید زخمی ہوگیا ۔پولیس کے مطابق صحافی نور الحسن صحافی فرائض سرانجام دینے کیلئے حیات آباد پشاور جارہے تھے کہ پشاور رنگ روڈ پر نامعلوم موٹرسائکل سوار نقاب پوش ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نظر آرہا ہے۔ شہید صحافی نور الحسن اور شدید زخمی کیمرہ مین کو پولیس نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا ۔ صحافی نورالحسن کی شہادت پر نوشہرہ میں صحافیوں میں شدید غم و غصہ کی لہر شہید صحافی نورالحسن پر قاتلانہ حملے کو پوری صحافی برادری پر حملہ تصور کیا جائیں۔انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا نے صحافی نورالحسن کے قتل کا نوٹس لے لیا۔سی سی پی پشاور کو قتل کے تفتیش کی خود نگرانی کی ہدایت دی۔انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

صحافی شہید

مزید : صفحہ آخر