معروف ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر نے پاکستان آنے کی حامی بھرلی

معروف ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر نے پاکستان آنے کی حامی بھرلی

لندن (مانیٹر نگ ڈیسک)ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شواز نیگر نے پاکستان آنے کی حامی بھرلی ہے۔پولینڈ کے شہر کاٹوویسٹا میں موسمیاتی تغیر سے متعلق کانفرنس کا آغاز ہوا ہے جو کہ 14 دسمبر تک جاری رہے گی۔اس کانفرنس میں 200 ممالک کے نمائندے شریک ہیں جس میں وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔وزیر اعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے ٹوئٹر پر ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر سے ملاقات کی ہے اور انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کی آگاہی کیلئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔وزیر اعظم کے مشیر نے ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہے۔دوسری جانب ہالی وڈ اداکار کے پاکستان آنے کے وعدے پر ٹوئٹر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

آرنلڈ شوازنیگر

مزید : صفحہ آخر