چوہدری نثارکیخلاف دائررٹ آج سماعت کیلئے منظور

چوہدری نثارکیخلاف دائررٹ آج سماعت کیلئے منظور

راولپنڈی(آن لائن) عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے چوہدری نثار علی خان کیخلاف دائر رٹ پٹیشن سماعت کے منظورکرلی،رٹ پٹیشن کی سماعت آج منگل کو ہو گی ،حلقہ پی پی 10کے رہائشی چوہدری نور خان نے اسد عباسی ایڈووکیٹ کے ذریعے د ائر رٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان 25جولائی کو عام انتخابات میں منتخب ہوئے لیکن 4چار ماہ گز جانے کے باوجود انہو ں نے حلف اٹھایا اور ناہی حق نمائندگی ادا کر رہے ہیں، لہٰذا عدالت الیکشن کمیشن کو ہدایت جاری کرے کہ الیکشن کمیشن چوہدری نثار علی خان کو حلف لے کر اپنے فرائض انجام دینے کا حکم دے بصورت دیگر پی پی 10میں دوبارہ انتخاب کروا کے کسی ایسے شخص کو موقع فراہم کیا جائے جو حلقہ مکینوں کے مسائل کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کرسکے ۔

رٹ منظور

مزید : کراچی صفحہ اول