بش سینئر کی آخری رسومات کل ہونگی،امریکہ میں سوگ کا اعلان

بش سینئر کی آخری رسومات کل ہونگی،امریکہ میں سوگ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی صدرجارج بش سینئر کی آخری رسومات کل(بدھ کو) ادا کی جائیں گی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے سابق صدرجارج بش سینئر کی آخری رسومات بدھ کو ادا کی جائیں گی، امریکی صدر ٹرمپ اور خاتون اول ملینیا ٹرمپ، جارج بش سینئر کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔صدر ٹرمپ نے بدھ 5 دسمبر کو امریکا میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔جارج ایچ ڈبلیو بش سینئر امریکا کے اکتالیسویں صدر تھے وہ جنوری1989سے جنوری 1993تک امریکا کے صدر رہے تھے ۔
بش سینئر